گوگل پر میری عُمر 50 سال ہے جو غلط ہے ، ندا یاسر

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف مارننگ شو میزبان اور اداکارہ ندا یاسر نے اپنی عُمر سے متعلق انکشاف کردیا۔

حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں نادیہ جمیل، عروسہ صدیقی اور کومل عزیز نے بطورِ مہمان شرکت کی جہاں ان تینوں اداکاراؤں نے مختلف معاملات پر گفتگو کی۔

اسی پروگرام کا ایک مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں اداکارائیں اپنی عُمر کے حوالے سے بات چیت کررہی تھیں۔

نادیہ جمیل نے کہا کہ میری عُمر 52 برس ہے، جس پر ندا یاسر نے کہا کہ میں بار بار اپنی عُمر نہیں بتاؤں گی لیکن صرف اتنا بتا سکتی ہوں کہ گوگل پر جو میری عُمر لکھی ہے وہ غلط ہے۔

ندا یاسر نے کہا کہ میں کئی بار بتا چکی ہوں کہ گوگل پر جو میری پیدائش کا سال درج ہے، اُس سال تو میرے والدین کی شادی بھی نہیں ہوئی تھی۔

میزبان کی بات سُن کر کومل عزیز نے کہا کہ میں اپنی عُمر نہیں چُھپاتی، سب کو معلوم ہے کہ میری عُمر 34 سال ہے۔

واضح رہے سرچ انجن گوگل پر ندا یاسر کی عمر سمیت تمام تر معلومات موجود ہے اور گوگل کے مطابق اداکارہ کی تاریخ پیداش 12 اکتوبر 1973 ہے یعنی وہ ابھی 50 سال کی ہیں اور چند دنوں میں 51 سال کی ہوجائیں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں