کراچی: اداکارہ سعدیہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی شادی کا جوڑا تیاری کے وقت جل گیا تھا۔
نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ سعدیہ امام کا کہنا تھا کہ میں بوتیک کا کام کرتی تھی۔ میرے شادی کے جوڑے پر کام ہورہا تھا کہ اس دوران شاٹ سرکٹ ہوا اور پورا کارخانہ جلا تو میری شادی کا جوڑا بھی جل گیا۔
اداکارہ نے کہا کہ مجھے شادی کا جوڑا جلنے کا بہت دکھ ہوا کیونکہ وہ میری امی کے پسندیدہ رنگ کا تھا۔ میں نے اپنی ایک کسٹمر کو ویسا ہی جوڑا بنا کردیا تھا جو اس نے اپنی شادی پر پہننا تھا۔ میں نے کسٹمر سے جوڑے کی تصویر مانگی تو اس نے فراخدلی سے مجھے پیشکش کی کہ آپ میرا جوڑا پہن لیں میری شادی کی تاریخ آپ کے بعد کی ہے۔ میں نے اس کسٹمر کا بہت شکریہ ادا کیا۔
اسعدیہ امام کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنی شادی پر اس لڑکی کا جوڑا پہنا تھا اور بعد میں پھر ویسا ہی نیا جوڑا اسے بنوا کردیا تھا۔