شوہر جانتے ہیں، اب بھی سابق بوائے فرینڈ سے دعا سلام ہے، مریم نفیس

اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ شادی ہوجانے کےباوجود تاحال ان کی سابق بوائے فرینڈ سے دعا سلام ہے اور یہ بات ان کے شوہر کو بھی معلوم ہے۔

مریم نفیس حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ کی جانب سے پوڈکاسٹ میں سابق بوائے فرینڈ سے دعا سلام اور ان کے اہل خانہ سے دوستی کے معاملے پر کی جانے والی گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں اداکارہ اپنے سابق بوائے فرینڈ سے تعلقات، دعا سلام اور ان کے اہل خانہ سے دوستی پر بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

ان کے مطابق وہ ہر بات اپنے شوہر کو بتاتی ہیں اور شادی شدہ جوڑوں کے درمیان بھی حدود ہونی چاہیے کہ انہیں کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا۔

مریم نفیس کے مطابق وہ ہر بات اپنے شوہر کو بتاتی ہیں، اس پر میزبان نے ان سے پوچھا کہ کون سی باتیں؟ جس پر اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ ہر بات انہیں بتاتی ہیں اور ہر کسی کو اپنے ساتھی کو ایسی باتیں بتانی چاہیے، بس وہ اپنے سابق گرل یا بوائے فرینڈ سے ملاقات کی بات اپنے شریک حیات کو نہ بتائیں۔

وائرل ویڈیو میں اداکارہ بتاتی ہیں کہ ان کی تاحال سابق بوائے فرینڈ سے دعا سلام ہے جب کہ ان کی بہنیں ان کی سب سے بہترین دوست ہیں اور وہ ان کے گھر جاتی رہتی ہیں۔

مریم نفیس نے واضح کیا کہ ان کی اور سابق بوائے فرینڈ کی اب دوستی نہیں ہے لیکن ان کے درمیان کوئی جھگڑا یا اختلافات بھی نہیں، بس ملتے وقت ایک دوسرے سے دعا سلام کرلیتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی یہ بات ان کے شوہر کو بھی معلوم ہے اور انہیں اس سے کوئی مسئلہ نہیں، وہ انہیں اپنی دوستوں کے ہاں جانے اور انہیں گھر پر بلانے کا بھی کہتے رہتے ہیں۔

مریم نفیس کے مطابق چوں کہ سابق بوائے فرینڈ کی بہنیں ان کی بہترین سہیلیاں ہیں، اس لیے ان کا ابھی تک ان سے تعلق ہے اور وہ ان کے گھر جاتی رہتی ہیں لیکن سابق بوائے فرینڈ سے ان کی دوستی نہیں رہی۔

مریم نفیس پہلے بھی متعدد انٹرویوز میں بتا چکی ہیں کہ شادی سے قبل ان کے دیگر چند لڑکوں سے دوستی تھی۔

مریم نفیس نے مارچ 2022 میں ہدایت کار امان احمد سے شادی کی تھی، دونوں کے درمیان شادی سے کچھ عرصہ قبل تعلقات استوار ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں