‘بابراعظم پاکستان کے ایسے کرکٹر بن سکتے ہیں جو آج تک پیدا نہیں ہوا’گوتم گمبھیر

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ گوتم گمبھیر نے پاکستانی ٹیم کے وائٹ بال کپتان بابراعظم کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔

سابق کپتان وسیم اکرم کیساتھ آن لائن پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ گوتم گمبھیر بابراعظم کو کچھ مشورے بھی دیے۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم کو کسی کو کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں، ان کے پاس اتنی کوالٹی ہے کہ وہ پاکستان کے ایسے بیٹربن سکتے ہیں جو آج تک پیدا نہیں ہوا۔

سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ بابراعظم کو لیگ کرکٹ میں کپتانی کی کوئی ضرورت نہیں، انہیں پی ایس ایل جیت کر کچھ نہیں ملے گا۔

دوسری جانب سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے گمبھیر کو بتایا کہ چند سال قبل بابر کو مشورہ دیا تھا کہ لیگ کرکٹ میں کپتانی نہ کیا کریں۔

وسیم اکرم نے کہا کہ بابر کو چاہیئے کہ لیگ کھیلیں، رنز بنائیں، پیسہ لیں اور گھر جائیں، اگلے ایونٹ کی تیاری کریں، لیگ کرکٹ میں کپتانی کی وجہ سے بلا وجہ اضافی تناؤ آجاتا ہے۔

خیال رہے کہ بابراعظم بنگلادیش کے راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر پویلین لوٹ گئے تھے جس پر ناقدین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں