حکومت نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر لندن میں ہونے والے مبینہ حملے اور بدتمیزی کے واقعے میں ملوث یوتھیوں کی ٹھکائی کا پورا بندوبست کرلیا وفاقی حکومت نے بے لگام عمرانڈوز کو سخت سزا دلوانے کےلیے برطانوی حکومت سے رابطہ کر لیا ہے۔ برطانوی قوانین کے مطابق گاڑی کو زبردستی روکنے اور ہراساں کرنے پر سخت کارروائی متوقع ہے۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے جہاں ایک طرف لندن واقعے میں ملوث بدتمیز عمرانڈوز کے شناختی کارڈز بلاک کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کے عمل کا آغاز کر دیا ہے وہیں وزارت خارجہ نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کے حوالے سے کارروائی کےلیے سخت احکامات جاری کردیئے ہیں، وزارت خارجہ نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سابق چیف جسٹس پر حملہ افسوسناک ہے، اس میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کےلیے قانونی راستہ اختیار کیا جائے اور اس حوالے سے ہونے والی پیشرفت سے وزارت خارجہ کو آگاہ رکھیں۔
خیال رہے کہ برطانیہ میں یوتھیوں کی جانب سے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی کو زبردستی روکنے کی کوشش، شیشوں پر مکے مارنے اور بدتمیزی کے واقعے کے حوالے سے ہائی کمیشن نے پہلے روز ہی برطانوی اور پاکستانی وزارت خارجہ کو تحریری رپورٹ ارسال کردی تھی۔
رپورٹ میں پاکستانی ہائی کمیشن نے وزارت خارجہ سے واقعے پرحکمت عملی اختیار کرنے کے لیے رائے بھی طلب کی تھی۔ جس پر اب سخت قانونی چارہ جوئی کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
مبصرین کے مطابق قوائد وضوابط کے تحت کسی بھی ایسی صورت حال میں وزارت خارجہ پاکستان کے وزیر قانون اور اٹارنی جنرل سے قانونی کارروائی کے لیے رائے طلب کرتی ہے۔ اور وزارت خارجہ کہ ہدایات پر ہی قانونی چارہ جوئی کی جاتی ہے۔
یاد رہے کہ برطانیہ میں جس جگہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ واقعہ پیش آیا اور وہ راستہ گاڑیوں کےلیے مخصوص تھا اور وہاں موجود یوتھیے خصوصی طور پر حملہ کرنے کے لیے وہاں پہنچے تھے اور حملہ آوروں نے گاڑی روکنے کی کوشش کرتے ہوئے ٹھوکریں بھی ماریں، بدزبانی کی اور نازیبا اشارے بھی کیے۔
معلوم ہوا ہے کہ برطانیہ میں گاڑی کو زبردستی روکنے کی کوشش کرنے پر وہاں کے قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے جس میں ملوث یوتھیوں کو سخت تادیبی سزا بھی سنائی جا سکتی ہے۔ برطانوی پولیس نے اس حوالے سے گاڑی کا معائنہ کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن اس حوالے سے جلد باضابطہ طوپر لندن پولیس کے پاس رپورٹ درج کرا دے گا۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کی تیاریاں مکمل ہیں اور وزارات خارجہ کی اجازت ملنے کے بعد پاکستانی ہائی کمیشن پولیس کو جلد باضابطہ رپورٹ جمع کروا کر حملہ اور بدسلوکی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست دے گا۔
یاد رہے گزشتہ دنوں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو مڈل ٹیمپل کا بینچر بنانے کی تقریب کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔