پیرس اولمپکس میں میڈل ٹیبل پر چین سرفہرست

پیرس: پیرس اولمپکس میں تمغوں کی دوڑ جاری ہے لیکن پاکستان اب تک کوئی میڈل جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

فرانس میں جاری کھیلوں کے عالمی میلے میں چین 8 گولڈ اور کُل 16 تمغوں کے ساتھ میڈل ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

جاپان 8 گولڈ اور کل 15 تمغوں کے ساتھ دوسرے جبکہ فرانس 7 گولڈ اور کُل 24 تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

آسٹریلیا 7 گولڈ اور کُل 14 تمغوں کے ساتھ چوتھے، برطانیہ 6 گولڈ اور کُل 17 تمغوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

جنوبی کوریا 5 گولڈ اور کُل 11 تمغوں کے ساتھ چھٹے، امریکا 4 گولڈ اور کُل 29 تمغوں کے ساتھ ساتویں، اٹلی 3 گولڈ اور کُل 13 تمغوں کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔

کینیڈا 2 گولڈ اور کُل سات تمغوں کے ساتھ نویں جبکہ جرمنی 2 گولڈ اور کُل 5 تمغوں کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں