یمن میں کشتی ڈوب گئی،45تارکین وطن جاں بحق

یمن میں ایک اور کشتی ڈوبنے سے 45تارکین وطن جان کی بازی ہار گئے۔

ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کشتی الٹنے کا واقعہ یمن کے شہر تائز گورنریٹ کے سمندر میں پیش آیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کشتی میں 45 تارکین وطن سوار تھے اور کشتی کو حادثہ تیز ہواؤں اور زیادہ افراد کے سوار ہونے کی وجہ سے پیش آیا تھا ۔

رپورٹ کے مطابق کشتی میں سوار 4 افراد کو زندہ بچا لیا دیگر افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری رکھا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں