پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ کی تقریب کب ہوگی؟ تاریخ کا اعلان

ایچ بی ایل پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ کی تقریب 13 جنوری کو حضوری باغ لاہور قلعہ میں منعقد ہوگی۔

پہلے یہ تقریب گوادر میں ہونا تھی تاہم لاجسٹک چیلنجز کے سبب اسے گوادر سے لاہورمنتقل کر دیا گیا ہے۔

مارچ میں ہونے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹرافی ٹور کے روٹ میں گوادر ایک اہم مقام کے طور پر شامل ہوگا۔

ایونٹ کی نشریات شروع ہونے کا وقت دوپہر ساڑھے بارہ بجے ہوگا۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کا تاریخی 10 واں ایڈیشن اس سال 8 اپریل سے 19 مئی کے درمیان منعقد ہوگا۔

چھ فرنچائزز پیر 13 جنوری کو لاہور کے سب سے مشہور ورثے والے مقام پر پلیئر ڈرافٹ کی تقریب کے دوران اپنے اسٹارز پر مشتمل اسکواڈز کا انتخاب کریں گی۔

پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ کی تقریب کب ہوگی؟ تاریخ کا اعلان“ ایک تبصرہ

  1. شکریہ سرکار لمحہ بہ لمحہ اپڈیٹ دینے کیلئے ، پاشا کی بھاشا سب کی آشا انٹرٹینمنٹ بے تحاشا ♥️♥️

اپنا تبصرہ لکھیں