وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی ایک بار پیش کش کردی،وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا کہناہےکہ ہم کہتے ہیں آئیں مل کر بیٹھیں،بات کرتےہیں، معاملات کو سلجھاتے ہیں۔
وفاقی وزیر مصدق ملک نےکہاکہ پچھلے دنوں ٹرینڈ چلاتھاکپتان نہیں تو پاکستان نہیں،کپتان نےکہاکہ امریکا سازش کر رہا ہے اور سائفر لہرادیا،ملک دشمن عناصر ترقی میں رکاوٹیں کھڑےکر رہے ہیں، پاکستان ہےتوہم سب ہیں، عمران خان کہتے ہیں ن لیگ اسٹیبلشمنٹ سےہماری لڑائی کروا رہی ہے، انہوں نےواضح بیان دیا کہ ملک تباہ کردیں گے اور وہ کر رہے ہیں،مئی کو شہداء کی یادگاروں کی بےحرمتی کی گئی، ہم کہتے ہیں دہشت گردی کو ختم کریں اور آپ کہتےہیں ہم آپریشن نہیں ہونے دیں گے۔ ہم کہتے ہیں آئیں مل کر بات کرتے ہیں آپ کہتے ہیں ملک گیر پہیہ جام کریں گے،بات کرو لیکن برباد مت کرو،سلجھاؤ ملک کو الجھاؤ نہیں، ہم نے کہاآؤ حکومت بنائیں آپ کہتےہیں ہم نہیں بنائیں گے۔
وفاقی وزیر نےکہاکہ آج آپ اُدھم مچا رہے وہ آپ اپنے بچوں کےمستقبل کےساتھ ظلم کر رہے ہیں، ہمیں ہٹانا ہےہٹا دیں،ملک ایسے ہی چلتا رہا تو برباد ہوجائے گا۔