حسینہ واجد الیکشن کا اعلان ہوتے ہی بنگلا دیش واپس جائیں گی، بیٹا

نئی دہلی: بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے بیٹے سجیب واجد جوائے کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کا اعلان ہوتے ہی حسینہ واجد واپس اپنے ملک جائیں گی۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں حسینہ واجد کے بیٹے سجیب واجد جوائے کا کہنا تھا کہ حسینہ واجد عارضی طور پر بھارت میں مقیم ہیں۔ بنگلادیش کی عبوری حکومت جیسے ہی انتخابات کی تاریخ اعلان کرے گی حسینہ واجد واپس اپنے ملک جائیں گی۔

حسینہ واجد کے بیٹے نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ عوامی لیگ انتخابات میں حصہ لے گی اور بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔اگر ضرورت پڑی تو میں بھی باقاعدہ سیاست میں قدم رکھوں گا۔

دوسری جانب برطانیہ کے وزیرخارجہ نے بھارتی ہم منصب کوفون کیا اور بنگلا دیش کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا تاہم دونوں رہنماؤں کی گفتگو کی تفصیل جاری نہیں کی گئی۔ بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد طلبا تحریک کے نتیجے میں حکومت ختم ہونے کے بعد بھارت فرار ہوگئی تھیں اور تاحال بھارت میں مقیم ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں