سعودی عرب میں قانون کی خلاف ورزی پر 21 ہزار 370 تارکین وطن گرفتار

سعودی حکام نے ملک بھر میں اکتوبر کے آخری ہفتے میں کارروائیاں کیں اور مختلف الزامات کے تحت گرفتاریاں عمل میں لائیں،سعودی عرب میں رہائش، ملازمت اور بارڈر سیکیورٹی قواعد سمیت دیگر قوانین کی خلاف ورزی پر ایک ہفتے کے دوران 21 ہزار 370 تارکین وطن کو گرفتار کرلیا گیا۔

عرب میڈیاکی رپورٹ کے مطابق پورے سعودی عرب میں رہائش، ملازمت اور بارڈر سیکیورٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی کھوج لگانے اور گرفتار کرنے کے لیے اکتوبر کے آخری ہفتے میں مہم چلائی گئی اور بڑی تعداد میں گرفتاریاں عمل میں لائی جاچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں