بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان

اسلام آباد: بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے 11 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

پہلا ٹیسٹ بدھ 21 اگست سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم چار فاسٹ بولرز کے کامبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ شان مسعود پہلی مرتبہ ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

پلیئنگ الیون شان مسعود ( کپتان ) سعود شکیل ( نائب کپتان ) عبداللہ شفیق۔ بابراعظم۔ خرم شہزاد ۔ محمد علی۔ محمد رضوان ( وکٹ کیپر ) نسیم شاہ۔ صائم ایوب۔ سلمان علی آغا اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے۔

جیسن گلیسپی پہلی بار پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ ہونگے، پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف 13 ٹیسٹ کھیلے ہیں 12 جیتے ہیں ایک ڈرا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں