برطانیہ میں تارکین وطن کی تعداد میں پھر تیزی سے اضافہ ہونے لگا

برطانیہ میں غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد میں ایک بار پھر تیزی کیساتھ اضافہ ہونے لگا۔ رواں سال ابتک 21ہزار سے زائد تارکین وطن انگلش چینل عبور کر کے برطانیہ میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ گزشتہ روز بھی غیر قانونی تارکین وطن کی بڑی کھیپ کشتیوں پر سوار ہو کر برطانیہ پہنچی ۔

ہوم آفس کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ روز 408 افراد 9 کشتیوں پر سوار ہو کر انگلش چینل عبور کر گئے۔ اب تک مجموعی طو رپر مزید 21ہزار سے زائد افراد برطانوی ٹیکس دہندگان پر بوجھ بن گئے ہیں۔ نومنتخب حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد ابتک ساڑھے7ہزار کے قریب افراد نے کراسنگ کی ۔ سابق وزیراعظم رشی سنک کے دور میں 51ہزار کے قریب لوگ چھوٹی کشتیوں پر سوار ہو کر برطانیہ میں داخل ہو گئے ۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق سال 2018 سے 2024 تک 1لاکھ35ہزار 385افراد نے چینل عبور کیا‘ ہوم آفس کے ترجمان نے ایک بریفنگ میں کہا کہ ہم سب خطرناک چھوٹی کشتیوں کی گزرگاہوں کا خاتمہ دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ سرحدی سلامتی کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں نئی حکومت ہماری سرحدی سکیورٹی کو بڑھانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے ایک نئی بارڈر سکیورٹی کمانڈ قائم کر رہی ہے جو ہماری انٹیلی جنس اور انفورسمنٹ ایجنسیوں کو اکٹھا کریگی جو انسداد دہشت گردی کے طرز کے نئے اختیارات سے لیس ہوں گی اور برطانیہ اور بیرون ملک تعینات سینکڑوں اہلکاروں کو، کروڑوں کا منافع کمانے والے جرائم پیشہ سمگلنگ گروہوں کا قلع قمع کرنا اولین ترجیح ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں